Friday, January 3, 2025
ہومکھیلغازی آباد بھوانی ٹائیگرز نے پرو کرکٹ لیگ اپنے نام کرلی

غازی آباد بھوانی ٹائیگرز نے پرو کرکٹ لیگ اپنے نام کرلی

دبئی : پرو کرکٹ لیگ 2024 کے فائنل میں غازی آباد بھوانی ٹائیگرز نے سہگل دہلی ڈیمنز کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر چیمپیئن شپ اپنے نام کرلی۔

ٹاس جیت کر بھوانی ٹائیگرز نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کا فائدہ جلد ہی اسے ملا۔ شہباز ندیم نے 4 اوورز میں صرف 14 رنز دیکر 3 وکٹیں حاصل کیں اور ٹائیگرز کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

جیسے جیسے اننگز آگے بڑھی، رابن بسٹ اور شیوم شرما نے اسکور مستحکم کرنے کی کوشش کی ۔ بسٹ نے 29 گیندوں پر 39 رنز جبکہ شرما نے 35 گیندوں پر ناقابل شکست 48 رنز بنائے۔ تاہم ڈیمنز 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز ہی بناسکے۔
جواب میں بھوانی ٹائیگرز نے تیزی سے ہدف کا تعاقب شروع کیا اوپنر وکاس سنگھ اور کپتان ہتیش شرما نے صرف 22 گیندوں پر 39 رنز کی شراکت قائم کی۔ ہتیش نے 16 گیندوں پر 40 رنز بنائے جس میں 6 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔
جس کے بعد پیٹر ٹریگو نے 32 گیندوں پر ناقابل شکست 59 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 7 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے جس کی بدولت ٹائیگرز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بناکر میچ اور ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا اس وقت کھیل کی 21 گیندیں باقی تھیں۔
فرید آباد اسلیج ہیمرز نائٹس کے فیضان عالم سیزن کے دوران 12 وکٹیں حاصل کرکے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بالر رہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔