اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی حکومت نے بیورو کریٹس کے غیر ملکی تعلیمی دوروں پر پابندی عائد کر دی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد اسٹیبشلمنٹ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا جس میں بیورو کریٹس کے غیر ملکی تعلیمی دوروں پر پابندی عائد کی گئی۔
جاری نوٹی فکیشن کے مطابق نیشنل مینجمنٹ کورسز کے تحت فارن اسٹڈی ٹور فوری طور پر معطل کیے جائیں۔ نوٹیفیکیشن کے تحت ایک سو اکیسویں ویں مینجمنٹ کورس کے شرکا فارن اسٹڈی ٹور نہیں کر سکیں گے، اس میں مستقبل کے لیے مینجمنٹ کورسز کے لیے فارن اسٹڈی ٹورز پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
