تاشقند(آئی پی ایس )وزیراعظم عمران خان نے دہشت گردی سے متعلق سوال پر بھارتی صحافی کو کرارا جواب دیدیا۔تاشقند میں وسطی اور جنوبی ایشیا رابطہ ممالک کی کانفرنس کے دوران بھارتی نیوز چینل کے صحافی نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا بات چیت اور دہشت گردی ایک ساتھ چل سکتی ہے۔بھارتی صحافی کے سوال پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم کب سے انتظار کر رہے ہیں اور بھارت سے کہہ رہے ہیں کہ ہم مہذب ہمسائے بن کر رہیں لیکن کیا کریں آر ایس ایس کا نظریہ بیچ میں آجاتا ہے۔وزیراعظم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ کچھ لوگ کشمیر میں کھڑے ہوکر مودی کی زبان بول رہے ہیں اور خان تاشقند میں بھارتی میڈیا کے سامنے مودی اور آر ایس ایس کے دہشتگردرانہ نظرئے کو بے نقاب کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ہوتا ہے فرق ایک لیڈر اور پرچی و وراثتی سیاست دانوں میں۔
وزیراعظم عمران خان کا بھارتی صحافی کے سوال پر منہ توڑ جواب
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
