Thursday, February 26, 2026
ہومپاکستانوفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے قافلے پر پتھرا ؤکے واقعے میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے قافلے پر پتھرا ؤکے واقعے میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

مظفرآباد،وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے قافلے پر پتھرا ؤکے واقعے میں ملوث 4 ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق قافلے کا راستہ روکنے اور پتھرا ؤکرنے والے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ دیگر 10ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپیمارے جارہے ہیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ منظم منصوبے کے تحت قافلے کا راستہ روک کر پتھرا ؤکیا گیا، وفاقی وزیر کے پرائیویٹ گارڈز کی فائرنگ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔