اسلام آباد ، وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے علاقے ایچ 13میں بورنگ کیلئے کھدائی کے دوران تیل دریافت ہوا، جس کے بعد لوگوں نے تیل جمع کرنا شروع کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے ایچ 13میں کھدائی کے دوران تیل نکل آیا، تیل بورنگ کے دوران نکلا اور کافی مقدار میں تیل موجود ہے۔کھدائی کے دوران تیل نکلنے کے بعد عوام نے تیل ڈرموں میں بھرنا شروع کر دیا جبکہ کئی شہری کنویں کھود کر غیر قانونی طور پر تیل نکال کر فروخت کرنے لگے ، جس پر ضلعی انتظامیہ نے سخت ایکشن لیا۔انتظامیہ نے اطلاع پر جگہ کو سیل کر کے تیل کے نمونے آئل اینڈ گیس ریگلولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو بھیج دئیے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)اسسٹنٹ کمشنر عبد اللہ خان کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے، اوگرا صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔ڈی سی اسلام آباد کے مطابق یہ کہانی ڈیڑھ دو ماہ سے چل رہی ہے ، پہلے بھی تیل ہم نے ٹیسٹ کروایا تاہم متعلقہ حکام کا کہنا تھا کہ یہ ان کے کام کا نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ چھوٹی عید سے قبل بھی یہاں لوگوں نے ڈرم بھرنے شروع کر دئیے تھے مگر انتظامیہ نے اس جگہ پر ریت ڈلوا کر کمرہ بنوا دیا تھا،اے سی پوٹھوہار کے مطابق لوگوں نے یہاں موٹرز لگا کر باقاعدہ اپنے گھروں کو پٹرول پمپ کا درجہ دے رکھا تھا اور بجلی کے غیر قانونی کنکشنز بھی لگا رکھے تھے جنہیں گزشتہ روز کاٹ دیا گیا ہے ، موقع سے دو افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے اور دفعہ 144 لگا دی گئی ہے ۔
اسلام آبادمیں کنوؤوں کی کھدائی کے دوران زمین سے تیل دریافت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
