Thursday, October 17, 2024
ہومپاکستانذاتی عناد حاوی ہونے سے قومیں برباد ہو جاتی ہیں، وزیر اعظم آزاد کشمیر

ذاتی عناد حاوی ہونے سے قومیں برباد ہو جاتی ہیں، وزیر اعظم آزاد کشمیر

راولا کوٹ(آئی پی ایس )وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے کہا ہے کہ ذاتی عناد حاوی ہونے سے قومیں برباد ہوجاتی ہیں۔راولا کوٹ میں کل جماعتی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیرچودھری انوارالحق کا کہنا تھا کہ نظریاتی اساس کا موازنہ ڈویلپمنٹ سے نہیں کیا جاسکتا، ترقی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ذاتی عناد حاوی ہونے سے قومیں برباد ہوجاتی ہیں، ہمیں غیرملکی سازشوں کا ڈٹ کرمقابلہ کرنا ہے، درپیش چیلنجزکے حل کے لیے آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت متحد ہے۔ چودھری انوار الحق کا مزید کہنا تھا کہ آج کی کانفرنس سے اتفاق اوراتحاد کا پیغام گیا ہے، کشمیرشہدا اورغازیوں کی سرزمین ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔