Saturday, February 28, 2026
ہومپاکستانسیلاب کاخدشہ، فلڈ فار کاسٹنگ ڈویژن نے خبردار کردیا

سیلاب کاخدشہ، فلڈ فار کاسٹنگ ڈویژن نے خبردار کردیا

اسلام آباد،ملک میں جاری مون سون کے حالیہ اسپیل کے نتیجے میں فلڈفارکاسٹنگ ڈویژن نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

فلڈفارکاسٹنگ ڈویژن کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ بارشوں اور گلیشیئر پگھلنے کے نتیجے میں دریائے سندھ، دریائے کابل،جہلم اور چناب میں سیلاب کا خدشہ ہے، ان دریاں میں سیلاب کے خطرات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات یقینی بنانیکی ہدایت کی گئی ہے۔چند روز قبل مقبوضہ کشمیر میں شدید بارشوں کے باعث دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔ دوسری جانب صوبہ بلوچستان میں شدید بارشوں کے باعث سبی کے ندی نالوں میں دوسرے روز بھی سیلابی صورتحال ہے، محکمہ انہار کے مطابق دریائے ناڑی اورتلی ندی میں اونچے درجے کاسیلاب ہے، اس وقت دریائے ناڑی میں 96ہزارکیوسک جبکہ تلی ندی میں 44 ہزار کیوسک کاریلا گزرہا ہے، جس کے باعث 15مکانات منہدم جبکہ 300کچے مکانات متاثرہوئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔