Saturday, February 28, 2026
ہومپاکستانافغان طالبان کمانڈر اورپاکستانی سیکیورٹی حکام کا باب دوستی پر پہلا رابطہ، پیدل آمدورفت بحال

افغان طالبان کمانڈر اورپاکستانی سیکیورٹی حکام کا باب دوستی پر پہلا رابطہ، پیدل آمدورفت بحال

چمن،افغان طالبان کمانڈر اورپاکستانی سیکیورٹی حکام کا باب دوستی پر پہلا رابطہ ہوا ہے جس کے بعد باب دوستی کو2 روزہ بندش کے بعد پیدل آمدورفت کیلئے کھول دیاگیا۔

لیویز حکام کے مطابق افغان طالبان کمانڈر اورپاکستانی سیکیورٹی حکام کا چمن میں باب دوستی پر پہلا رابطہ ہوا ہے جس میں طالبان اور پاکستانی حکام کا باب دوستی سے متعلق اہم اجلاس ہوا ہے۔لیویز حکام کا کہنا ہے کہ باب دوستی کو 2 روزہ بندش کے بعد پیدل آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے جس کے بعد دونوں جانب پھنسے پاکستانی اور افغان شہری آنے جانے لگے ہیں۔حکام کے مطابق پاکستان میں پھنسے افغان شہری افغانستان جاسکتے ہیں جب کہ افغانستان میں پھنسے صرف پاکستانی شہری واپس آسکتے ہیں۔ خیال رہے کہ افغان طالبان نے گزشتہ روز باب دوستی اور افغان سرحدی ضلع اسپن بولدک پر قبضہ کرلیا تھاجس کے بعد سے ضلع اسپن بولدک کے دفتری امور طالبان کے پاس آگئے ہیں۔لیویز حکام کے مطابق بات چیت کا اگلادور باب دوستی سے تجارتی سرگرمیوں کی بحالی کے لیے ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔