اسلام آباد،وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)میں اعلی سطح پر تقرر تبادلے، گریڈ 18 کے 45 ڈپٹی ڈائریکٹرز کے مختلف زونز میں تبادلے کر دیئے گئے، وزارت داخلہ کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر اعجاز احمد کا ایف آئی اے اسلام آباد زون سے تبادلہ کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن سندھ زون ون کراچی تعینات کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر بہاول اوستو کا ایف آئی اے امیگریشن سے اے ایچ ٹی سی ایف آئی اے سندھ زون ون کراچی تبادلہ کر دیا گیا ہے ،ڈپٹی ڈائریکٹر رابعہ قریشی کا ایف آئی اے امیگریشن ارائیول کراچی سے سی بی سی ایف آئی اے سندھ زون ون کراچی میں تبادلہ کر دیا گیا ہے ، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عامر نواز کا ایف آئی اے سرکل بہاولپور سے تبادلہ کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر کرائم سندھ زون ون کراچی تعینات کر دیا گیا ہے ، محمد طارق کا ایف آئی اے کے پی کے زون پشاور سے تبادلہ کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر کرائم سندھ زون ون کراچی تعینات کر دیا گیا ہے، غلام سرور وڑائچ کا ایف آئی اے کرتار پور سے تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سرکل سکھر تعینات کر دیا گیا ہے ۔محمد ایاز کو اے ڈی جی سی سی ڈبلیو سے ڈپٹی ڈائریکٹر سرکل شہید بے نظیر آباد سندھ زون ٹو تعینات کر دیا گیا ہے ، سعید احمد میمن کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سی بی سی بلوچستان زون کوئٹہ تعینات کر دیا گیا ہے ،احسان علی ہنی باجوہ کو ایف آئی اے اکیڈمی سے تبادلہ کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ای جی او اے ایف آئی اے پنجاب زون ون لاہور تعینات کر دیا گیا ہے ،عدنان احمد خان کو سی سی آر سی راولپنڈی زون سے تبادلہ کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر اے ٹی یو ایف آئی اے پنجاب زون ون لاہور تعینات کر دیا گیا ہے ،رائے نصر اللہ کو ایف آئی اے کرتار پور سے تبادلہ کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے امیگریشن سیال ایئرپورٹ سیالکوٹ تعینات کر دیا گیا ہے ، بلال طارق کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب زون ون لاہور تعینات کر دیا گیا ہے ،کامران یوسف کا ای جی او اے لاہور سے تبادلہ کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کرتار پور پنجاب زون ون تعینات کر دیا گیا ہے ، محمد سرفراز علی کو ایف آئی اے سی سی ڈبلیو لاہور سے تبادلہ کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سرکل بہاولپور تعینات کر دیا گیا ہے ، محمد طاہر تنویر کو ایف آئی اے ایڈمن فیصل آباد سے تبادلہ کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ایف آئی اے پنجاب زون ٹو فیصل آباد تعینات کر دیا گیا ہے ،کاشف مصطفی کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سرکل ڈی جی خان تعینات کر دیا گیا ہے ۔ علاوہ ازیں محمد طارق محمود کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سرکل فیصل آباد تعینات کر دیا گیا ہے ،صائب اختر سہیل کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سی سی ڈبلیو پشاور زون تعینات کر دیا گیا ہے ،محمد ریاض خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے امیگریشن بی کے آئی اے پی پشاور تعینات کر دیا گیا ہے ،حماد الرحمان کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سرکل کوہاٹ تعینات کر دیا گیا ہے ،محمد ہاشم رضا کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن ایف آئی اے کے پی کے زون پشاور تعینات کر دیا گیا ہے ،محمد افضل خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سرکل مردان تعینات کر دیا گیا ہے ،ملک طارق مسعود کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سرکل ڈی آئی خان تعینات کر دیا گیا ہے ،محمد افتاب بٹ کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اے ایچ ٹی سی کے پی کے زون پشاور تعینات کر دیا گیا ہے ،احمد رضوان خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر زون ایڈمن اسلام آباد زون تعینات کر دیا گیا ہے ،محمد حیدر عباس کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سی بی سی اسلام آباد زون تعینات کر دیا گیا ہے ،عبد الرحمان کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سرکل بلوچستان سکردو تعینات کر دیا گیا ہے ، محمد بلال نعیم کو ڈپٹی ڈائریکٹر این سی بی انٹرپول ایف آئی اے ہیڈکوارٹر اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ہے ،نعیم خان کو ڈپٹی ڈائریکٹرامیگریشن ونگ ایف آئی اے ہیڈکوارٹر اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ہے ،صائم سلطان کو ڈپٹی ڈائریکٹر پی آئی اے بی ایف آئی اے ہیڈکوارٹر تعینات کر دیا گیا ہے ،فہد خواجہ کو ڈپٹی ڈائریکٹر اے ایچ ایس ایف آئی اے ہیڈکوارٹر تعینات کر دیا گیا ہے ،نیاز اکبر کو ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل ون ایف آئی اے ہیڈکوارٹر تعینات کر دیا گیا ہے ،سید علی امام زیدی کو ڈپٹی ڈائریکٹر ای سی ڈبلیو ایف آئی اے ہیڈکوارٹر تعینات کر دیا گیا ہے ، افتخار احمد خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ایم ایف آئی اے ہیڈکوارٹر اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ہے ،نیئر نصرانی کو ڈپٹی ڈائریکٹر لاجسٹکس ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر تعینات کر دیا گیا ہے ،سید ارتضیٰ حیدر کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے اکیڈمی ہیڈکوارٹر تعینات کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق میاں رب نواز خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر اے سی ڈبلیو ایف آئی اے ہیڈکوارٹر تعینات کر دیا گیا ہے ،نعیم اشرف کو ڈپٹی ڈائریکٹر سی سی آر سی راولپنڈی زون تعینات کر دیا گیا ہے ،سراج الدین پنوار کو ڈپٹی ڈائریکٹر اے ایم ایل/سی ایف ٹی دائریکٹوریٹ ایف آئی اے ہیڈکوارٹر تعینات کر دیا گیا ہے ،محمد امان اللہ کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سی ٹی ڈبلیو اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ہے ،محمد رئیس احمد باجوہ کو ڈپٹی ڈائریکٹرسی ٹی ڈبلیو ایف آئی اے ہیڈکوارٹر تعینات کر دیا گیا ہے ،محمد جمیل احمد کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سی ٹی ڈبلیو لاہور تعینات کر دیا گیا ہے ،محمد عابد حسین کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سی ٹی ڈبلیو پشاور تعینات کر دیا گیا ہے ، مبشر احمد ترمذی کو پنجاب میں پوسٹنگ کیلئے اے ڈی جی سی سی ڈبلیو ٹرانسفر کر دیا گیا ہے جبکہ محمد احمد کو اسلام آباد مین پوسٹنگ کیلئے اے ڈی جی سی سی ڈبلیو ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔



