Thursday, October 17, 2024
ہومپاکستاناسلام آباد ائیرپورٹ کی آوٹ سورسنگ، ترکیہ کی کمپنی کی بولی منظور

اسلام آباد ائیرپورٹ کی آوٹ سورسنگ، ترکیہ کی کمپنی کی بولی منظور

اسلام آباد (آئی پی ایس )ائیرپورٹ کی آوٹ سورسنگ کے ٹینڈر کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے جس میں ترکیہ کی کمپنی کی دستاویز اور بولی کو تکنیکی طور پر منظورکرلیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اسلام آباد ائیرپورٹ کی آوٹ سورسنگ میں حکومت کو بڑی کامیابی ملی ہے جس میں ترکیہ کی کمپنی کی دستاویز اور بولی تکنیکی طور پر منظورکرلی گئی جب کہ ائیرپورٹ آوٹ سورسنگ کے لیے بڈ بھی پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی ہیڈکوارٹرزکراچی میں جمع کرا دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ائیرپورٹ کی آوٹ سورسنگ کے لیے ترکیہ کی کمپنی کی دستاویز کی جانچ پڑتال شروع کردی گئی ہے، آوٹ سورسنگ کے لیے ترکیہ کمپنی کی پیشکش کو پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی بورڈ آف ڈائریکٹرز اجلاس میں پیش کیا جائے گا اور بورڈ کی منظوری ملنے پرترکیہ کی کمپنی کو اسلام آباد ائیرپورٹ آوٹ سورسنگ پر حوالے کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ کی آوٹ سورسنگ کے ٹینڈر کے عمل کی وفاقی کابینہ سے منظوری بھی لی جائے گی اور اس متعلق سیکرٹری ایوی ایشن احسن منگی وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ دو کمپنیوں کے نمائندوں کے تاخیر سے آنے پر انہیں تکنیکی آوٹ کردیا گیا جس کے بعد ترکیہ کی کمپنی نے اسلام آباد ائیرپورٹ کے لیے سب سے زیادہ بولی دی، ٹینڈر کی منظوری کا عمل سیکریٹری ایوی ایشن کی نگرانی میں جاری رہا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت اسلام آباد ائیرپورٹ کے بعد کراچی اور لاہور ائیرپورٹس کو بھی آوٹ سورس کرنے ارادہ رکھتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔