اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دن ساڑھے 11 بجے طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ کابینہ اجلاس میں ایس سی او کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا سے واپسی پر کابینہ کا یہ پہلا اجلاس ہوگا۔