ہومبریکنگ نیوزلیز میں توسیع نہ لینے ،غیر قانونی تعمیرات پر سی ڈی اے کا ایکشن،خیبر پختونخوا ہا ئو س سیل

لیز میں توسیع نہ لینے ،غیر قانونی تعمیرات پر سی ڈی اے کا ایکشن،خیبر پختونخوا ہا ئو س سیل

سپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف کی نگرانی میں آپریشن،سسٹنٹ کمشنر عبداللہ بھی موقع پر موجود تھے،، بلڈنگ رولز کی خلاف ورزی پر کے پی ہاس سیل کیا گیا،دستاویزات
خیبرپختونخوا ہا ئو س کی لیز میں توسیع نہیں لی گئی، اجازت کے بغیر تعمیرات کی گئیں، تعمیرات کے بعد سرٹیفکیٹ بھی نہیں لیا گیا،وفاقی ترقیاتی ادارے کی دستاویزات میں انکشاف
اسلام آباد (سب نیوز )احتجاج کے بعد سی ڈی اے کا بڑا ایکشن ، لیز میں توسیع نہ لینے اور غیر قانونی تعمیرات پر اسلام آباد میں خیبر پختونخوا ہا ئو س اور وزیر اعلی کا ہا ئو س مکمل سیل کر دیا،گیا ہے اور سیکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے ،کے پی ہا ئو س سیل کرنے کی وجوہات اور دستاویزات سب نیوز نے حاصل کر لیں۔

Capture

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے احتجاج کے بعد سی ڈی اے کا بڑا ایکشن ، سپیشل مجسٹریٹ سردار محمد آصف نے اسلام آباد میں واقع خیبر پختونخوا ہا ئو س کو مکمل سیل کر دیا خیبرپختونخوا ہا ئو س کے اے اور بی بلاک کو سیل کر دیا گیا ، سی بلاک میں فیملیز رہائش پزیر ہیں،کے پی کے ہاس میں مہمانوں کے لیے بنائے گئے کمروں کو بھی سیل کر دیا گیا،

خیبرپختونخوا ہائوس کو سیل کرنے کی دستاویزات سب نیوز نے حاصل کر لیں۔ دستاویزات کے مطابق خیبرپختونخواہ ہا ئو س کی لیز میں توسیع نہیں لی گئی، خیبرپختونخواہ ہائوس میں اجازت کے بغیرتعمیرات کی گئیں ، خیبرپختونخواہ ہا ئوس تعمیرات کی اجازت نہیں لی گئی خیبرپختونخواہ ہا ئوس کی تعمیرات کے بعد کلپیشن سرٹیفکیٹ بھی نہیں لیا گیا ، سی ڈی اے کی جانب سے وزیراعلی خیبرپختونخواہ ہا ئوس کو بھی سیل کر دیا گیا وزیراعلی ہا ئوس کے مین گیٹ کو بھی سیل کردیا ہے ،

WhatsApp Image 2024 10 07 at 07.06.53 ac78bc16

وزیراعلی ہا ئوس کو بھی غیر قانونی تعمیرات کی وجہ سے سیل کیا گیا ہے ۔خیبرپختونخواہ ہا ئوس کے مین گیٹ کو بھی سیل کردیا گیا،خیبرپختونخوا ہاوس اسلام آباد میں موجود سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو رہائش گاہ چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے خیبرپختونخوا ہا ئوس میں 40 کے قریب فیملی کوارٹرز ہیں جن میں کے پی ہاوس کے ملازمین کے اہل خانہ رہائش پزیر ہیں۔

WhatsApp Image 2024 10 07 at 07.07.24 c8a88ac4 1 e1728311405227

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا ہا ئوس میں مقیم ملازمین وزیر اعلی کے لیے کام کرتے ہیں جن میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا کا باورچی اور کلرک سمیت اسٹاف بھی شامل ہے جب کہ ان سرکاری ملازمین کے بچے اسلام آباد کے مختلف اسکولوں میں زیرتعلیم ہیں۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا ہاوس میں موجود سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو اب رہائش گاہیں چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔