ہومبریکنگ نیوزسری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد (آئی پی ایس) سری لنکا میں کئی سال سے قید 56 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پہنچنے والے قیدی نے کہا کہ محسن نقوی اور عبدالعلیم خان کی بدولت آج وطن واپس آئے ہیں۔

اس موقع پر ایک بزرگ خاتون نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا بہت شکریہ کہ ہم پاکستان واپس آ گئے، ہم یہ احسان زندگی بھر نہیں بھول سکتے۔

ایک اور قیدی نے کہا کہ جن حالات میں قید تھے اب وطن واپسی پر شکر ادا کر رہے ہیں، وطن واپس پہنچنے والے شخص نے کہا کہ محسن نقوی اور عبدالعلیم خان کے شکرگزار ہیں کہ وہ ہمیں اپنے گھر واپس لائے۔

یاد رہے کہ 5خواتین اور51 مرد قیدیوں کو سری لنکا سے چارٹرڈ طیارے کے ذریعے واپس لایا گیا، وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے تمام اخراجات برداشت کئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔