ہومبریکنگ نیوزعمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے قیدیوں سے ملاقات پر پابندی عائد

عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے قیدیوں سے ملاقات پر پابندی عائد

راولپنڈی (آئی پی ایس) امن و امان اور سکیورٹی خدشات کے تناظر میں اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سمیت تمام قیدیوں سے 18 اکتوبر تک ہر قسم کی ملاقات پر پابندی عائد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قیدیوں سے ہر قسم کی ملاقات پر 18 اکتوبر تک پابندی عائد کی گئی ہے، جس کے تحت بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنماؤں، وکلا اور فیملی کی ملاقات پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

جیل ذرائع کے مطابق جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی سکیورٹی وجوہات کے باعث لگائی گئی ہے۔

اس سلسلے میں جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سلسلے میں جڑواں شہروں میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جیل ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ پنجاب حکومت نے کیا ہے، اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ عام قیدیوں پر بھی ہوگا-

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔