Monday, March 2, 2026
ہومپاکستانرنگ روڈ اسکینڈل،حکومتی شخصیات کلیئر،رپورٹ وزیراعظم کوپیش ،ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر اور دیگر متعلقہ کیخلاف مقدمہ درج ،وزیراعلی پنجاب سے ہدایات لینے کا دعوی غلط ثابت، ہاوسنگ سوسائیٹیز کو فائدہ پہنچانے کیلئے 5 نئی انٹر چینج تجویز کی گئیں ، رپورٹ میں انکشاف

رنگ روڈ اسکینڈل،حکومتی شخصیات کلیئر،رپورٹ وزیراعظم کوپیش ،ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر اور دیگر متعلقہ کیخلاف مقدمہ درج ،وزیراعلی پنجاب سے ہدایات لینے کا دعوی غلط ثابت، ہاوسنگ سوسائیٹیز کو فائدہ پہنچانے کیلئے 5 نئی انٹر چینج تجویز کی گئیں ، رپورٹ میں انکشاف

اسلام آباد(آئی پی ایس )راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش ،اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے 21 ہزار صفحات کی چھان بین کی، رپورٹ ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس نے وزیراعظم عمران خان کو رپورٹ پیش کی،ایک سو کے قریب افراد کے بیانات ریکارڈ کیے گئے، رنگ روڈ کی الائنمنٹ تبدیل کرنا اور غیر قانونی ایوارڈ ہونا ثابت ہو گیا،ٹرنگ روڈ کی الائنمنٹ تبدیل کرنے کی منظوری صوبائی ڈویلپمنٹ بورڈ سے نہیں لی گئی،اسکینڈل کی ابتدائی رپورٹ میں سیاسی شخصیات کو کلیئر کردیا گیا،ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں کابینہ کے کسی رکن کے ملوث ہونے کا ذکر نہیں ،رنگ روڈ منصوبے سے متعلقہ ہاؤسنگ سوسائیٹیز کی تحقیقات نیب کرے گا،اینٹی کرپشن پنجاب نے ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر اور دیگر متعلقہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا،رنگ روڈ کی الائنمنٹ تبدیل کرنے کی منظوری صوبائی ڈویلپمنٹ بورڈ سے نہیں لی گئی، 6 رکنی جے آئی ٹی نے تحقیقات میں 21 ہزار صفحات کی جانچ پڑتال کی، پراجیکٹ ڈائریکٹر کا وزیراعلی پنجاب سے ہدایات لینے کا دعوہ غلط ثابت ہوا،پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی پراجیکٹ نے ہاوسنگ سوسائیٹیز کو فائدہ پہنچانے کیلئے 5 نئی انٹر چینج تجویز کیں ، رنگ روڈ منصوبے میں وزیر اعظم کی ہدایات کی خلاف ورزی کی گئی،منصوبے کی لاگت میں پی سی ون میں تبدیل کرنے سے 10 ارب کا اضافہ ہو۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔