ہومدنیااوورسیزملک میں انصاف کیلئے انقلاب ہی واحد راستہ بچا ہے ،محمد عارف

ملک میں انصاف کیلئے انقلاب ہی واحد راستہ بچا ہے ،محمد عارف

واشنگٹن /اسلام آباد (سب نیوز)بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے کہا ہے کہ انصاف کیلئے انقلاب ہی واحد راستہ بچا ہے ، اگر معاشروں میں انصاف نہ ہو تو انتشار بڑھتا ہے ،انشااللہ جلد انقلاب آنے والا ہے ۔

سب نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت کئی سنگین مسائل کا سامنا ہے ،معاشرے میں عدم مساوات اور نا انصافی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ،جس کی وجہ سے قوم میں مایوسی بڑھ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جن معاشروں میں انصاف نہ ہو تووہاں انتشار بڑھتا ہے ،نوجوانوں کو مایوسی سے نکالنا ایک بڑا چیلنج ہے ،انصاف کیلئے انقلاب ہی واحد راستہ بچا ہے ،انشااللہ جلد انقلاب آنے والا ہے ۔

محمد عارف نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کا تشخص مسلسل خراب تر ہوتا جا رہا ہے ،پاکستان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہمیں بطور قوم متحد ہونا پڑے گا ، پاکستان انتشار سے نہیں ،قومی اتحاد سے آگے بڑھے گا، ہمیں نہ صرف معاشی بلکہ سماجی ، سفارتی اور سیاسی میدان میں بھی مربوط حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھنا ہو گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔