اسلام آباد:اسلام آباد کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں بری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے فواد چوہدری کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے مقدمے کی سماعت کی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے فیصلہ سناتے ہوئے فواد چوہدری کو مقدمے میں بری کردیا۔ فواد چوہدری پر الیکشن کمیشن کو منشی کہنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
فواد چودھری بغاوت پراکسانے کے کیس میں بری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
