اسلام آباد :جوڈیشل کمپلیکس کچہری میں پیشی پر آئے تین افراد پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا ، ڈی آئی جی آپریشنز، ایس پی صدر موقع پر پہنچ گئے ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور اے سی صدر بھی موقع پر موجود ہیں ، پولیس کی جانب سے جائے وقوعہ کو کورڈن آف کر دیا گیا ہے ، فارنزک ٹیمز بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ، زخمیوں اور مرنے والے شخص کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا یے ۔
مرنے والوں میں سید تفسیر حیدر اور نذیر نامی شہری شامل ہیں جبکہ ندیم نامی شہری زخمی ہیں ۔ ملزمان کو 713/24 کیس میں عدالت میں پیش کیا گیا تھا،
ذرائع کے مطابق عدالت سے بری ہونے پر مخالف پارٹی کی جانب سے فائرنگ کی گئی، ملزمان پر اس سے قبل 3 سے 4 مقدمات درج ہیں۔
اسلام آباد،عدالت سے بری ہونے والے 2افراد مخالفین کی فائرنگ سے ہلاک
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

