Friday, June 27, 2025
spot_img
ہوماسلام آبادسی ڈی اے کا سرکاری زمینوں پر قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن

سی ڈی اے کا سرکاری زمینوں پر قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمدعلی رنداواکی ہدایت پر سیکٹر ڈی گیارہ میں آپریشن ،غیر قانونی حویلیاں،کمراجات مسمار کردیے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمدعلی رنداواکی ہدایت پر سیکٹر D- 11 میں آپریشن کے دوران غیر قانونی حویلیاں کمراجات مسمار کر دی گئیں۔ چیف کمشنر وچیئرمین سی ڈی اے چوہدری محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر سرکاری زمینوں پر قابض مافیاکے خلاف آپریشن بدستور جاری ہے ۔
ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سردار محمد آصف کی سربراہی میں سی ڈی اے نے آپریشن کیا ۔ آپریشن میں ڈپٹی کمشنر سردارمحمد اصف اور تحصیل دار مرزا سعید اختر اور انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ایریا ٹیم اور مقامی پولیس نے حصہ لیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔