راولپنڈی(آئی پی ایس) بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ گینگ آف تھری کی توسیع کے لیے سارا ملک داؤ پر لگا ہوا ہے۔
اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں کل سے جو ہو رہا ہے سب کو پتا چل گیا ہے یہ کیا کر رہے ہیں ۔ یہ سب گینگ اف تھری کو توسیع دینے کے لیے کیا جا رہا ہے ۔ ملک کا بیڑا غرق تو انہوں نے کر لیا، اب سپریم کورٹ کو بھی تباہ کر رہے ہیں ۔ گینگ اف تھری کی توسیع کی وجہ سے سارا ملک داؤ پر لگا ہوا ہے ۔