اسلام آباد،ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے صوبائی چیف کیپیٹل و نادرن ایریا اورچیئرمین فاونڈر گروپ آئی سی سی آئی ایم اکرم فرید کی قیادت وفدنے نیشنل یونیورسٹی آ ف ٹیکنالوجی اسلام آباد کا دورہ کیا
وفد میں سینئر نائب صدر آئی سی سی آئی محترمہ فاطمہ عظیم ،سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی کریم عزیز ملک ، نیوٹیک ایکریڈیشن کونسل کے چیرمین میاں وقاص مسحود ،سابق سینئر نائب صدور آئی سی سی آئی شکیل منیر ، رافعت فرید،سابق نائب صدر آئی سی سی آئی افتخار احمد سیٹھی،چیف اپریشنز ایس ڈی سی اشتیاق حسین کیانی شامل تھے- نیشنل یونیورسٹی آ ف ٹیکنالوجی کے ریکٹر لیفٹینٹ جنرل(ر)خالد اظہر میجر جنرل(ر)خالد جاوید پی آر او ریکٹر ، اے وی ایم آصف مقصود ڈی جی نوریک ، (ڈین )بریگیڈ ڈاکٹر الماس انجم ، برگیڈیرڈاکٹر عدنان قاسم رجسٹرار ، ایئر کمانڈور (ر)ندیم خالد ڈائریکٹر این ایس ڈی ڈی اور یوسف ڈائریکٹر پی آئی اینڈ ای نے وفد کا استقبال کیا اور یونیورسٹی آنے پر وفد کا شکریہ ادا کیا، انجینئر خالد اصغر نے کہا کہ ہم اسلام آباد چیمبر اور انڈسٹری کے ساتھ مل کر نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لیے کوشاں ہیں ،یونیورسٹی کے پاس باصلاحیت فیکلٹی اور جدید سازوسامان موجود ہے،جس سے انڈسٹری استفادہ حاصل کر سکتی ہے قریب ترین ہونے کے ناطے اسلام آباد اندسٹری ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے لیے موزوں ترین انڈسٹری ہے-انہوں نے مزید کہا کے انڈسٹریل ٹرینگ یونیورسٹی کے نصاب کا حصہ ہے اور ہر سٹودنٹ کے لیے مخصوص کریڈٹ اورز انڈسٹری میں صرف کرنا لازمی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ادارہ انڈسٹری اور یونیورسٹیز کے مابین مستقل بنیادوں پر روابط قائم کرنے کا خواہاں ہے۔اس موقع پر میاں اکرم فرید نے کہا کہ نیشنل یونیورسٹی آ ف ٹیکنالوجی نو جوانوں کی فنی تعلیم کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔ اس دور کی سب سے بڑی ضرورت فنی مہارت اور صنعتی پیشہ ورانہ تعلیم کی ہے جوتیز رفتار قومی ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہینو جونوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ فنی تعلیم دے کر ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی تربیت کے لے اندسٹری کی جدید لیب فری آف کاسٹ استمال کی جا سکتی ہیں جس میں سٹیل ، فلور ملز،فارماسوٹیکل، آئل اینڈ گھی ، ماربل ، پائپ مینوفیکچرنگ،رائس پروسیسنگ ،ٹیکسٹائیل اور ہوٹل اندسٹری شامل ہے-انہوں نے کہا کہ ہمارے 70 لاکھ سے زائد افراد دوسرے ممالک میں ملازمت کر ریے ہیں -ان یہ نوجوان کم مدت دورانیے کے ٹیکنیکل کوسز کر کے بیرون ممالک میں خدمات سر انجام دے ریے ہیں۔ ۔جس سے اور سیز کا سرمایہ جو کی سالانہ چوبیس بلین اتا ہے۔نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر 40بلین تک کیا جا سکتا ہے۔ بلاشبہ جن مملک نے فنی تعلیم کا حصہ بنا کر اس پر توجہ دی وہاں معاشی ترقی کی رفتار زیادہ ہے انہوں نے مزیدکہا کہ ہم مصنوعات کی تیاری میں دوسرے ممالک سے بہت پہچھے ہیں ۔اور بیت زیادہ زر مبادلہ اشیا کی خریداری پر خرچ کر ریے ہیں ۔اشیا کی پیداوار اور اس میں اضافہ کے لیے ہیں اپنے نوجوانوں کی فنی اور تکنیکی صلاحتوں سے استفادہ کرنا چاہیے تاکی پیداوای اور تکنیکی شعبوں کو صحیع خطوط پر چلایا جا سکیایم اکرم فرید نے یونیورسٹی کے انٹرنشپ پروگرام کی حمایت کی اور امید کی کہ اس سے یونیورسٹی کو صنعت کی ضروریات کے مطابق سامان تیار کرنے میں مدد ملے گی۔ ایم اکرم فرید ، جو چیئرمین اسکل ڈویلپمنٹ کونسل اسلام آباد بھی ہیں ، نے کہا کہ کونسل میں یونیورسٹی کے انٹرنشپ پروگراموں کی حمایت کرنے کی صلاحیت اور صلاحیت موجود ہے سینئر نائب صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محترمہ فاطمہ عظیم ، نے کہا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری یونیورسٹیوں اور صنعت کے مابین ٹیکنالوجی کی منتقلی کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی۔ اسلام آباد چیمبر طلبا فنی اور تکنیکی صلاحیتیں بہتر بنانے کے لیے یونیورسٹی کی حمایت کرے گا۔ اس سے تعلیم کے معیار میں اضافہ ہوگا ، فارغ التحصیل افراد کی ملازمت میں بہتری آئے گی اور اسی کے ساتھ ہی صنعت تعلیمی شعبے کی تکنیکی ترقی سے فائدہ اٹھائے گی۔،انہوں نے کہا کہ انڈسٹری نے روزگار فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ،چیئرمین نیشنل ایکریڈیشن کونسل میاں وقاص مسعود نے کہا کہ نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ملک کی بہترین یونیورسٹیوں میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹرینگ انسٹیٹوٹ کو تربیت کے معیار کو مزید بہتر فرورت ہے تا کہ بہترین ورک فورس تیار کی جائے اور ملکی زرمبادلہ میں اضافہ کیا جائے سابقہ نائب صدر ایف پی سی سی آئی جناب کریم عزیز نے اپنے خطاب کے دوران نیٹچ میں وینٹی لیٹر کی مقامی سطع پر تیاری کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ جلد ہی مقامی اور برآمدی منڈی کے لئے بھی اس کا تجارتی اغازکیا جائے گا۔ وفد کو یونیورسٹی کے مختلف حصوں کا دورا کروایا گیا جس میں ٹیلرنگ ، ہوٹل مینیجمٹ ، آئی ٹی ٹرینگ ،آٹو مکینیکل سیکشن اور وفد کو یو نیورسٹی میں تیا ر کیا گیا وینٹیلیٹر بھی دکھایا گیا ، ایم اکرم فرید نے اس کامیابی پر طلبہ اور ہونیورسٹی انتطامیہ کو مبارک باد دی۔ سیکشن نے انچار ج نے بتایا کہ یہ وینٹیلییٹر عالمی اور ڈبلیو ایچ اور کے معیار کے مطابق ہے ۔ اور ٹرائل کے آخری مراحل میں ہے آکر میں وفد کے سربراہ نے کہا کہ انڈسٹری یونیورسٹی کے طلبہ کو انٹرنشپ دینے کے لیے تیار ہے ، تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کر کے ملک و قوم کی خدمت کر سکیں ۔

