اسلام آباد(آئی پی ایس)موٹروے پولیس نے کھو جانے والے دو بچوں کو گھر والوں سے ملا دیا ۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق گھر سے کھو جانے والے دو بچوں کو موٹروے پولیس نے گھر والوں سے ملا دیا ۔دوران پٹرولنگ، رشکئ انٹرچینج کے قریب موٹروے پولیس نے دو بچے جن کی عمر بالترتیب 10 اور 9 سال تھی پریشان حال پایا ۔معلومات حاصل کرنے پر بچوں نے بتایا کہ وہ گھر سے نکلے تھے اور راستہ کھو گئے،جس پر بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ۔بچوں کا تعلق مردان سے تھا ۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مختلف ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے بچوں کے والد کا پتہ لگا لیا کر رابطہ کیا گیا ،بعد ازاں بچوں کو باحفاظت ان کے والد کے حوالے کر دیا گیا ۔جس پر انہوں نے موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔
موٹروے پولیس نے کھو جانے والے دو بچوں کو گھر والوں سے ملا دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
