Thursday, September 19, 2024
ہومبریکنگ نیوزآرمی چیف کی کاوش سے ستمبر میں خوشخبری متوقع ہے: فیصل واوڈا

آرمی چیف کی کاوش سے ستمبر میں خوشخبری متوقع ہے: فیصل واوڈا

اسلام آباد (سب نیوز )آزاد سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی کاوش اور ایس آئی ایف سی کے ویژن کے تحت ستمبر میں خوشخبری متوقع ہے۔ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پاکستان کے لیے کئی سال بعد ایک مثبت اور اچھی خبر ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کے اپنے ادارے میں انصاف پر مبنی فیصلوں کی وجہ سے اب پاکستان کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔فیصل واوڈا نے کہا کہ سیاسی لیڈرز، آئینی، قانونی کرسیوں پر بیٹھنے والے یہ پہلے کر لیتے تو آج پاکستان کہاں سے کہاں پہنچ چکا ہوتا۔ فیصل واوڈا نے یہ بھی کہا کہ اب بھی موقع ہے، آج بھی یہ سب احساس کر لیں۔واضح رہے کہ اس بیان میں فیصل واڈا نے یہ نہیں بتایا کہ خوش خبری کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔