ہومپاکستانآئی پی پیز مالکان کو تحقیقاتی کمیٹی میں طلب کرنے سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار

آئی پی پیز مالکان کو تحقیقاتی کمیٹی میں طلب کرنے سے متعلق خبریں بے بنیاد قرار

اسلام آباد(آئی پی ایس ) مختلف ٹی وی چینلز پر تحقیقات کمیٹی کی جانب سے آئی پی پیز مالکان کو طلب کرنے کی خبریں بے بنیاد قرار دے دی گئیں۔

پاور ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق تحقیقات کمیٹی کا آئی پی پیز مالکان کی طلبی کے حوالے سے چلنے والی خبروں میں صداقت نہیں۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ آئی پی پیز کے مالکان کو تحقیقاتی کمیٹی میں طلب نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ بعض ٹی وی چینلز پر خبریں گردش کر رہی تھی کہ 13 آئی پی پیز مالکان کو کل اسلام آباد طلب کیا گیا ہے جبکہ آئی پی پیز مالکان کو فنانشل رپورٹس بھی ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔