ہومپاکستانہمیں آپ سے بات کرنے کا کوئی شوق نہیں، عظمی بخاری کا اسد قیصر کے بیان پر ردِ عمل

ہمیں آپ سے بات کرنے کا کوئی شوق نہیں، عظمی بخاری کا اسد قیصر کے بیان پر ردِ عمل

لاہور(آئی پی ایس ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے اسد قیصر کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں آپ سے بات کرنے کا کوئی شوق نہیں۔

اسد قیصر کے بیان پر درعمل دیتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ الحمدللہ میاں نواز شریف پاکستان واپس بھی آئے، وفاق اور پنجاب میں حکومت بھی بنائی، نواز شریف کے بھائی نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، نواز شریف کی بیٹی پنجاب کے عوام کی دن رات خدمت میں مصروف عمل ہے، جو گڑھے آپ کا نالائق اور بدبخت لیڈر کھود کر گیا تھا شہباز شریف ان کو پر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا ہے کہ نواز شریف اس قوم کی جان، آن بان اور شان ہیں، نواز شریف کے بغض میں آپ لوگ اندھے، بہرے اور گونگے ہو چکے ہیں۔عظمی بخاری نے مزید کہا کہ نواز شریف ملک و قوم کی بات کرنے والے لیڈر ہیں، آپ کے لیڈر کی طرح ملک پر ایٹم بم گرانے کی خواہش کرنے والے لیڈر نہیں، حلقے کھولنے کے طعنے دینے والے دوبارہ گنتی کے نام سے ایسے بھاگتے جیسے بندر غلیل سے بھاگتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔