Wednesday, January 22, 2025
ہومپاکستانماہر معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی حکومتی کفایت شعاری کمیٹی سے مستعفی ہو گئے

ماہر معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی حکومتی کفایت شعاری کمیٹی سے مستعفی ہو گئے

اسلام آباد(آئی پی ایس )ماہر معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی حکومتی کفایت شعاری کمیٹی سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ماہر معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کفایت شعاری کمیٹی سے استعفا دے دیا، انھوں نے استعفا وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور سیکریٹری کابینہ کامران افضل کو بھجوا دیا ہے، وہ رائٹ سائزنگ کمیٹی اور اخراجات میں کمی کی کمیٹی کے رکن تھے۔

ڈاکٹر قیصر بنگالی کا کہنا ہے کہ حکومتی اخراجات میں کمی کے لیے تینوں کمیٹیاں بڑی اہم ہیں، اخراجات میں کمی کے لیے تینوں کمیٹیوں نے تجاویز دی ہیں۔انھوں نے کہا 70سرکاری اداروں اور 17سرکاری کارپوریشنز کا جائزہ لیا گیا تھا، اخراجات میں کمی کے لیے سترہ ڈویژنز اور 50 سرکاری محکمے بند کرنے کی تجویز دی گئی تھی لیکن حکومت تینوں کمیٹیوں کی تجاویز سے برخلاف اقدامات کر رہی ہے۔

قیصر بنگالی کے مطابق اخراجات میں کمی کے لیے افسران کی بجائے چھوٹے ملازمین کو نکالا جا رہا ہے، محکموں سے 17 سے 22 گریٹ کے افسران کی نوکریوں کو بچایا جا رہا ہے، محکموں سے بڑے افسران کو ہٹایا جائے تو سالانہ 30 ارب کے اخراجات کم ہو سکتے ہیں۔انھوں نے کہا حکومت تجاویز کے برخلاف گریڈ ایک سے 16کے ملازمین کو فارغ کر رہی ہے، معیشت تباہی کی طرف جا رہی ہے، اور قرضوں کی وجہ سے وینٹی لیٹر پر ہے۔ ڈاکٹر قیصر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اور دیگر ادارے قرضے دینے کو تیار نہیں ہیں، ملک میں گھریلو بجٹ تباہ ہو گیا ہے، لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔