Monday, June 23, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزاڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی رہنما ئو ں کی عمران خان سے پارٹی امور پر مشاورت

اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی رہنما ئو ں کی عمران خان سے پارٹی امور پر مشاورت

راولپنڈی(سب نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پارٹی رہنماں نے ملاقات کی اور پارٹی امور اور ملکی سیاسی صورت حال سمیت جلسے کے حوالے سے مشاورت کی۔ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز نے ملاقات کی، ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان سے ملاقات کے دوران پی ٹی آئی رہنماں نے پارٹی امور، ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی اور 8 ستمبر کے جلسے کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماں کو جلسے کے حوالے سے ہدایات دی ہیں جبکہ ملاقات ختم ہونے پر دونوں رہنما اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔