ہوماسلام آبادسجادہ نشین دربار عالیہ بری امام پیر سید حیدر علی گیلانی کاوفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو خط

سجادہ نشین دربار عالیہ بری امام پیر سید حیدر علی گیلانی کاوفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو خط

اسلام آباد ،سجادہ نشین حضرت بری امام سرکار و جانشین دربار عالیہ رتے ہوتر شریف پیر سید حیدر علی گیلانی کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو خط تحریر کیا گیا جس میں انہوں نے عبدالرحمن سلفی نامی ملعون کو آل رسول اللہ(ص)کے خلاف گستاخی کرنے پر 295 C کے تحت فوری کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا۔

پیر سید حیدر علی نے کہا کہ توہین آل رسول توہین رسول اللہ (ص)ہے لہذا آل رسول(ص)کی توہین کرنے والے کو بھی اسی قانون کے تحت سزا دی جائے جس کے تحت گستاخ رسول (ص)کو سزا دی جاتی ہے، پیر صاحب کا مزید کہنا تھا کہ افسوس اس بات کا ہے کہ ایسا واقعہ اس ریاست میں پیش آیا جس کا سربراہ ملک کو ریاست مدینہ کی طرز پہ دیکھنا چاہتا ہے لیکن اتنا سب کچھ ہونے کے باوجود بھی گستاخ آل رسول(ص)کے خلاف کارروائی نہیں کی جا سکی علاوہ ازیں پیر صاحب نے وزیر داخلہ کو ایسے معاملات کے تدارک کیلئے خصوصی بورڈ تشکیل دینے کے حوالے سے اپنی پیش کی گئی تجویز کی دوبارہ یاد دہانی کروائی اور درخواست کی کہ اس تجویز پر عمل کرتے ہوئے ایک کوڈ آف کنڈکٹ تشکیل دیا جائے تاکہ وقوعہ پیش آنے کے بعد بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔