Monday, May 25, 2026
ہومبریکنگ نیوزابوظہبی، روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق 4 دوستوں کی میتیں پاکستان پہنچ گئیں

ابوظہبی، روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق 4 دوستوں کی میتیں پاکستان پہنچ گئیں

وہاڑی: ابوظہبی میں روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہونے والے چار دوستوں کی میتیں پاکستان پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق چاروں دوستوں کی میتیں جب ان کے گاؤں پہنچیں تو کہرام مچ گیا ہر آنکھ اشکبار تھی، جاں بحق ہونے والوں کو نماز جنازہ کے بعد ان کے آبائی قبرستانوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

وہاڑی کے رہائشی مقصود آرائیں، شاہد آرائیں، زاہد آرائیں اور شہزاد آرائیں گزشتہ دنوں ابوظہبی میں روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہو گئے تھے، جن کی میتیں لاہور ائیرپورٹ پہنچیں جہاں سے بذریعہ ایمبولینس وہاڑی لائی گئیں۔

شہزاد آرائیں اور شاہد آرائیں کی میتیں تدفین کے لئے ان کے آبائی قبرستان ساہیوال اور کہروڑپکا روانہ کر دی گئیں۔

مقصود آرائیں اور زاہد آرائیں کی نماز جنازہ 3 ڈبلیو بی وہاڑی میں ادا کرنے کے بعد انہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔

جاں بحق ہونے والے چاروں نوجوان دوست اور آپس میں عزیز تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔