ہومبریکنگ نیوزاختیارات کا ناجائز استعمال، مریم نواز کی ہدایت پر سپریٹینڈنٹ جیل میانوالی معطل

اختیارات کا ناجائز استعمال، مریم نواز کی ہدایت پر سپریٹینڈنٹ جیل میانوالی معطل

لاہور (سب نیوز )وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پراختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے سپریٹینڈنٹ جیل میانوالی کومعطل کردیا گیا ہے۔مریم نواز نے چار سپریٹینڈنٹ جیل اور دو ڈپٹی سپرٹنڈنٹس کے نام بلیک لسٹ میں شامل کرکے انکوائری شروع کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔ وزیراعلی نے انکوائری رپورٹ ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ محکمے میں کرپشن پر زیروٹالرینس پالیسی اپنائی گئی ہے۔ انکوائری کے دوران متعلقہ افسران کلوز ٹو لائن رہیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔