اسلام آباد:مارگلہ نیشنل پارک میں تجارتی سرگرمیوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کابینہ سیکریٹری کامران علی افضل سمیت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور مونال ریسٹورنٹ کے مالک لقمان علی افضل کو فوری عدالت طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کے پہنچنے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سیکریٹری کابینہ کی موجودگی کے بارے میں دریافت کیا، اٹارنی جنرل نے بتایا کہ سیکرٹری کابینہ وزیر اعظم کے ساتھ اجلاس میں شریک ہیں، جس پر چیف جسٹس بولے؛ سیکرٹری کابینہ کو اجلاس سے فوری باہر بلاکر عدالت لائیں۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کہنا تھا کہ سیکریٹری کابینہ کو فوراً عدالت طلب کیا جائے، آج عدالت نے اہم فیصلہ کرنا ہے، جس پر اٹارنی جنرل بولے؛ جی سر سیکرٹری کابینہ کو پیغام بھجوایا ہے آجائیں گے، اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ سیکرٹری کابینہ آجائیں تو پھر کیس کی سماعت شروع کرتے ہیں۔
ہومبریکنگ نیوزمارگلہ نیشنل پارک میں تجارتی سرگرمیوں سے متعلق کیس میں سیکریٹری کابینہ سپریم کورٹ میں طلب
مارگلہ نیشنل پارک میں تجارتی سرگرمیوں سے متعلق کیس میں سیکریٹری کابینہ سپریم کورٹ میں طلب
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
