ہومپاکستانپاکستان میں کورونا وائرس سے مزید25 افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید25 افراد جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد،پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید25 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 452 ہوگئی۔ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 64 ہزار 490 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 830 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 47 ہزار 14، سندھ میں 3 لاکھ 41 ہزار 275، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 38 ہزار 616، بلوچستان میں 27 ہزار 445، گلگت بلتستان میں 6 ہزار 504، اسلام آباد میں 83 ہزار 48 جبکہ آزاد کشمیر میں 20 ہزار 588 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 48 لاکھ 15 ہزار 639 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 364 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 8 ہزار 648 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 968 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 25 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 22 ہزار 452 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 786، سندھ میں 5 ہزار 528، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 343، اسلام آباد میں 780، بلوچستان میں 315، گلگت بلتستان میں 111 اور آزاد کشمیر میں 589 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔