اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس(پی اے ایس) کے راشد لنگڑیال کو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے نئے چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کی تیاری مکمل کرلی، چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔گریڈ 21 کے افسر راشد لنگڑیال اس وقت سیکریٹری پاور ڈویژن تعینات ہیں۔
یاد رہے کہ 31 جولائی کو چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) امجد زبیر ٹوانہ نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا تھا۔
امجد زبیر ٹوانہ نے عہدے سے سبکدوشی کے لیے 2 ہفتوں کا نوٹس دے دیا، گریڈ 21 کے ان لینڈ ریونیو سروس کے افسر کو 25 فروری 2025کو ریٹائر ہونا تھا۔
امجد زبیر ٹوانہ نے حکومت کو قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے لیے مراسلہ بھجوا دیا۔
مراسلے کے متن میں کہا گیا ہے کہ اپنا عہدہ چھوڑنا ہے اور وقت سے پہلے ریٹائرمنٹ لینا چاہتا ہوں، امجد زبیر ٹوانہ نے وزیرِ مملکت احد چیمہ کو بھی زبانی طور پر آگاہ کر دیا تھا۔
موجودہ چیئرمین ایف بی آرامجد زبیر ٹوانہ نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست دے رکھی ہے
وفاقی حکومت کاراشد لنگڑیال کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
