ہومبریکنگ نیوزبنگلہ دیش سے بھاگنے والی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد بھارت میں موجود،اہم ملاقاتیں

بنگلہ دیش سے بھاگنے والی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد بھارت میں موجود،اہم ملاقاتیں

ڈھاکہ (سب نیوز )بنگلہ دیش میں پرتشدد عوامی احتجاج کے بعد وزیر اعظم حسینہ واجد نے استعفی دیا اور بھارت فرار ہوگئیں جہاں انھوں نے بھارتی سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دیول سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق دونوں کی ملاقات اترپردیش میں غازی آباد ائیربیس پر ہوئی۔ جس میں حسینہ واجد نے اجیت دیول کو بنگلادیش کے حالات سے آگاہ کیا۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ دونوں کی ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ جس کے بعد اجیت دیول ائیر بیس سے روانہ ہوگئے۔ واضح رہے کہ حسینہ واجد کے ساتھ ان کی بہن بھی بھارت فرار ہوئیں۔ حسینہ واجد بنگلہ دیش ائیرفورس کے ہیلی کاپٹر میں پہلے تری پورہ پہنچیں اور پھر وہاں سے انھیں غازی آباد ائیربیس لے جایا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔