ہومبریکنگ نیوزکے پی اسمبلی کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی، اراکین گھتم گھتا ہوگئے

کے پی اسمبلی کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی، اراکین گھتم گھتا ہوگئے

اسلام آباد (سب نیوز )خیبرپختونخوا اسمبلی کیاجلاس میں ہنگامہ آرائی کے دوران اراکین ایک دوسرے سے گھتم گھتا ہوگئے۔صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن جماعت پی ٹی آئی پی کے رکن اقبال وزیر اور پی ٹی آئی کے ایم پی ایز میں جھگڑا ہوگیا۔اجلاس میں بحث کے دوران پی ٹی آئی کے ملک لیاقت اور پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے رکن اقبال وزیر آپس میں الجھ پڑے، ملک لیاقت نے فارم 47 کی پیداور کی بات کی تھی۔

پی ٹی آئی پی کے اقبال وزیر نے ردعمل دیا تو تلخ کلامی شروع ہوگئی، اقبال وزیر نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے نامناسب الفاظ کہے۔ نامناسب الفاظ کہنے پر پی ٹی آئی کے وزرا اور ایم پی ایز سیخ پا ہوگئے۔اسپیکر بابر سلیم سواتی نے اقبال وزیر کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اقبال وزیر نے الفاظ واپس نہ لئے تو ان کی ممبر شپ معطل کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔