اسلام آباد (ایڈیٹر انوسٹی گیشن ) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے سی ڈی اے لینڈ ڈائریکٹوریٹ کی ڈپٹی ڈی جی امبر گیلانی کو ایک اور مراسلہ لکھا ہے جس کے تحت سابق ممبر کے دور میں کی گئی E/12 کی قرعہ اندازی کا مکمل ریکارڈ طلب کیا گیا ہے مراسلے کے مطابق ای بارہ میں بیلٹنگ کے علاوہ اگر کوئی الاٹمنٹ کی گئی ہے تو اس کی بھی مکمل فہرست طلب کی ہے ،،
اس کے علاوہ جن الاٹیز کو پلاٹس الاٹ کیے گئے ہیں انکا نام ، ولدیت اور شناختی کارڈ بھی مانگے گئے ہیں –
ایف آئی اے کے مراسلے کے مطابق ای بارہ کے بی یو پی ایوارڈ کے متاثرین کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں یاد رہے کہ اس قبل دس جولائی اور اٹھارہ جولائی کو بھی ایف آئی اے نے ریکارڈ کی طلبی کے نوٹسز لکھے گئے تھے اس امر بھی قابل غور ہے کہ لینڈ اسٹیٹ سے متعلق آٹھ سے دس مخلتف انکوائریاں چل رہی ہیں-

