Friday, October 18, 2024
ہوماسلام آبادعنبرین جان کو وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات تعینات کر دیاگیا

عنبرین جان کو وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات تعینات کر دیاگیا

اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی حکومت نے انفارمیشن گروپ کی گریڈ 21 کی سینئر افسر عنبرین جان کو وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات تعینات کر دیا۔
کابینہ سیکریٹریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے عنبرین جان کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔
عنبرین جان وزارت اطلاعات کے ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی تھیں۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق عنبرین جان کی تعیناتی سول سرونٹ ایکٹ 1973ءکے شق 10 کے تحت کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔