راولپنڈی(آئی پی ایس)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ کی جگہ محکمہ جیل خانہ جات گریڈ 19کے عبدالغفور انجم کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے جیل افسران کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اسد وڑائچ کو تبدیل کرکے انہیں سپرنٹنڈنٹ ساہیوال جیل تعینات کیا گیا ہے۔ محکمہ جیل خانہ جات گریڈ 19کے عبدالغفور انجم کو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تعینات کر دیا گیا، عبدالغفور انجم فیصل آباد جیل میں بطور سپرنٹنڈنٹ تعینات تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس طرح کی تبدیلیاں اکثر معمول کی انتظامی ایڈجسٹمنٹ کا حصہ ہوتی ہیں جن کا مقصد جیلوں میں بہترین سیکیورٹی اور انتظامات کو برقرار رکھنا ہے۔
