Saturday, June 6, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزوزیراعظم کا پانچ اہم وزارتیں اور محکمے ختم کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم کا پانچ اہم وزارتیں اور محکمے ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے 5 اہم وزارتیں اور محکمے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے قائم کیے گئے انسٹیٹیوشنل ریفارمز سیل نے رائٹ سائزنگ پر کام شروع کر دیا۔
پانچ وفاقی وزارتوں سے ایک ہفتے میں سفارشات مانگ لی گئی ہیں۔ جن وزارتوں سے سفارشات مانگی گئی ہیں ان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، کشمیر افئیرز، وزارت سیفران ،وزارت صنعت و پیداورا ور وزارت ہیلتھ سروسز شامل ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے صوبوں کو دی جانے والی وزارتوں کا کردار بتانے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیرخزانہ اور رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی پر مشتمل کمیٹی بنا دی۔ دوسری جانب وفاقی کابینہ نے پی ڈبلیو ڈی کو ختم کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی۔ پی ڈبلیو ڈی سے متعلق پورے پلان کی منظوری دی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔