ہومپاکستانپارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرا اجلاس (آج)ہوگا

پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرا اجلاس (آج)ہوگا

اسلام آباد، پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا ان کیمرہ اجلاس(آج) پارلیمنٹ میں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے

اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، مولانا اسد محمود، امیر حیدر ہوتی، پرویز خٹک، شیخ رشید، فواد حسین سمیت 29 ارکان شرکت کریں گے۔ان کیمرہ اجلاس میں افغانستان کی صورتحال، امریکی فوج کے انخلا اور اس کے بعد کی صورتحال، بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ ڈی جی آئی ایس آئی پارلیمانی کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔ذرائع کے مطابق ان کیمرہ اجلاس میں ملک کی داخلی صورتحال پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے اجلاس میں پارلیمانی جماعتوں کے نمائندے شرکت کی دعوت دے دی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔