Thursday, February 6, 2025
ہومدنیاغزہ میں حماس سے جھڑپ میں اسرائیلی فوج کا کمپنی کمانڈر ہلاک

غزہ میں حماس سے جھڑپ میں اسرائیلی فوج کا کمپنی کمانڈر ہلاک

جنوبی غزہ کی پٹی میں حماس کی کارروائی میں اسرائیلی فوج کا میجر مارا گیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہلاک فوجی کی شناخت جلاہ ابراہیم کے نام سے ہوئی۔ 25 سالہ میجر جلاہ ابراہیم کا تعلق شمالی اسرائیل کے دروز گاؤں سے تھا۔

وہ 601 ویں کمبیٹ انجینئرنگ بٹالین کا کمپنی کمانڈر تھا۔ ابراہیم کے خاندان کے زیادہ تر افراد اسرائیلی فوج میں افسر ہیں۔

حالیہ جنگ کے دوران ابراہیم نے اسرائیل کے قومی نشریاتی ادارے کان 11 کو انٹرویو دیتے ہوئے بلند و بانگ دعوے کرتے ہوئے کہا تھا ہم حماس کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ ہم صرف انہیں سبق سکھانے کے لیے غزہ نہیں گئے بلکہ ہم وہاں حماس کا صفایا کردیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔