Friday, March 20, 2026
ہومپاکستاناربن فلڈنگ کا خدشہ،وزیراعلیٰ مریم نواز کا انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم

اربن فلڈنگ کا خدشہ،وزیراعلیٰ مریم نواز کا انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم

لاہور(آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر میں ممکنہ بارشوں کیپیش نظرانتظامیہ کو ہائی الرٹ کردیا۔وزیرِاعلی مریم نواز نے اربن فلڈنگ کے خدشے کے پیش نظر حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی ، مریم نواز نے ڈی جی خان ایڈمنسٹریشن کو ضروری اقدامات جبکہ نکاسی آب کے لیے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور واسازکو متحرک رہنے کا حکم دے دیا۔

اس حوالے سے وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ لاہور میں بارش کے پانی کے بروقت اخراج کے لئے واسا کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، بارشوں کے پانی کے نکاس تک متعلقہ افسران فیلڈ میں موجود رہیں، انتظامیہ اور واسا متحرک رہیں، نکاسی آب کے لیے وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ کسی سڑک پر بارش کا پانی زیادہ دیر تک جمع نہیں ہونا چاہیے، سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم اے کے ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے، اسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نشیبی علاقوں کے عوام کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے، دیہی علاقوں میں پیشگی مال مویشیوں کی حفاظت کے لیے اقدامات کیے جائیں، سیلابی صورتحال میں متاثرین کو بروقت امداد اور ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ارکان اسمبلی ممکنہ سیلابی صورتحال میں ریسکیو اور ریلیف کے کاموں کی موثر نگرانی کریں۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ کرنٹ لگنے کے حادثات سے بچا کے لئے آگاہی پھیلائی جائے، شہریوں سے اپیل ہے چھوٹے بچوں کو ننگی تاروں اور کھمبوں کے قریب نہ جانے دیں، ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں بروقت شروع کی جائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔