Wednesday, November 27, 2024
ہومبریکنگ نیوزتھانہ آبپارہ میں درج مقدمہ؛ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان بری

تھانہ آبپارہ میں درج مقدمہ؛ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان بری

اسلام آباد(آئی پی ایس) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت تمام ملزمان کو بری کر دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔
مقدمے سے بری ہونے والے ملزمان میں بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، شہریار آفریدی، فیصل جاوید، راجہ خرم نواز، علی نواز اعوان، اسد قیصر و دیگر شامل ہیں۔
عمران خان، شیخ رشید و دیگر کی جانب سے سردار مصروف ایڈووکیٹ اور انصر کیانی نے دلائل دیے تھے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، شیخ رشید و دیگر کے خلاف الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔