پشاور(آئی پی ایس )خیبر پختونخوا حکومت نے 9 مئی واقعات سمیت دیگر پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا۔صوبائی حکومت کاکہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں سمری پیش اور منظور کرائی جائے گی ، 9 مئی واقعات سے رجیم کی تبدیلی تک کی سمری تیار کر لی گئی، سمری پر کابینہ سے منظوری کے بعد پشاور ہائیکورٹ سے کمیشن بنانے کی درخواست کی جائے گی۔صوبائی حکومت کے مطابق سمری میں 9 مئی واقعات سمیت پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری اور ہراساں کرنے کا معاملہ بھی شامل ہے ، نگران حکومت کا 90 دن سے زائد حکومت قائم رہنا اور پی ٹی آئی سے بلے کا نشان چھننا بھی سمری میں شامل ہے۔ صوبائی حکومت کاکہنا ہے کہ فارم 45 اور 47 کا ایشو بھی سمری میں شامل کیا گیا ہے۔
نومئی واقعات ،کے پی حکومت کا جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
