اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کی رہنما و رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے کہا ہے کہ شہریار آفریدی نے استعفے کا کہا تو میں نے دھمکی دی ہم بھی استعفے دیں گے جبکہ سیاسی کمیٹی میں مشکوک کردار بہت ہیں، سیاسی کمیٹی کے مشکوک کردار 9 مئی کے بعد غائب رہے۔
رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کا کہنا ہے کہ اگر ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل سے باہر نہیں نکال سکتے تو بہتر ہے استعفے دے دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں ڈیسک بجا رہے کمیٹی کمیٹی کھیل رہے ہیں، اس سے بہتر ہے گھر بیٹھ جائیں، شہریار نے استعفے کا کہا تو میں نے دھمکی دی کہ ہم بھی استعفے دیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ کور کمیٹی میں ہم میں سے کوئی نہیں، سیاسی کمیٹی میں مشکوک کردار بہت ہیں، سیاسی کمیٹی کے مشکوک کردار 9 مئی کے بعد غائب رہے۔
عمران کی رہائی کے بجائے قیادت عہدوں کیلئے کوشاں ہے: 21 ارکان اسمبلی کا الگ گروپ بنانے کا عندیہشاندانہ کا کہناتھاکہ شہریار آفریدی کے استعفے کے بعد شیر افضل مروت نے کہا کہ استعفا دے رہا ہوں۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات سامنے آگئے اور 21 ارکان قومی اسمبلی نے الگ گروپ بنانے کا عندیہ دیا ہے۔
