ہومبریکنگ نیوزعزم استحکام آپریشن، وفاقی کابینہ کل فیصلے پر غور کرے گی

عزم استحکام آپریشن، وفاقی کابینہ کل فیصلے پر غور کرے گی

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ ملک کی سکیورٹی صورتحال کا بھی جائزہ لے گی۔ یاد رہے کہ ہفتے کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر مرکزی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں انسداد دہشت گردی کیلئے آپریشن عزمِ استحکام کی منظوری دی گئی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔