ہومپنجابراولپنڈی میں زمین کے تنازع پر گدھی کے کان کاٹ دیے گئے

راولپنڈی میں زمین کے تنازع پر گدھی کے کان کاٹ دیے گئے

راولپنڈی: تھانہ روات کے علاقے میں گدھی کے دونوں کان کاٹنے کا واقعہ منظر عام پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں شہری تنویر نے ملزم ارشد محمود پر گدھی کے کان کاٹنے کا الزام لگا دیا ہے، شہری کے مطابق راولپنڈی 4 جون کو واقعہ پیش آیا ابھی تک اندراج مقدمہ کے لیے تھانہ کے چکر کاٹ رہا ہوں، ملزم نے میری گدھی کے دونوں کان کاٹ دیے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ہوا ہے اس پر ابھی تفتیش کر رہے ہیں، مدعی اور ملزم دونوں کے آپس میں زمین کے کیسز بھی چل رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔