نیو یارک(سب نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
نیو یارک میں کھیلے گئے ایونٹ کے 22 ویں میچ میں پاکستان نے 107 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان بابر اعظم 33، صائم ایوب 6 اور فخر زمان 4 رنز بنا کر آسٹ ہوئے۔
عثمان خان 2 رنز بنا کر ناٹ آسٹ پویلین لوٹے۔
کینیڈا کی جانب سے ڈِلن ہیلیگر نے 2 وکٹیں جبکہ جیرمی گورڈن نے 1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کینیڈا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 106 رنز بنائے۔کینیڈا کی جانب سے ایرون جانسن 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان سعد بن ظفر 10، نونیت دھلیوال 4، پراگت سنگھ اور شریاس مووا 2، 2، نکلس کرٹن 1 اور رووندرپال سنگھ 0 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔کلیم ثنا 13 اور ڈِلن ہیلیگر 9 رنز بنا کر ناٹ آوٹ پویلین لوٹے۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور حارث رف نے 2، 2 جبکہ نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی پہلی فتح ،کینیڈا کو 7وکٹوں سے شکست
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔