Thursday, November 7, 2024
ہومبریکنگ نیوزقومی اسمبلی کے 100 دن پر فافن رپورٹ جاری، وزیر اعظم کتنے اجلاسوں میں شریک ہوئے ؟

قومی اسمبلی کے 100 دن پر فافن رپورٹ جاری، وزیر اعظم کتنے اجلاسوں میں شریک ہوئے ؟

اسلام آباد (سب نیوز )فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے پاکستان کی 16ویں قومی اسمبلی کے 100 دن پر رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے صرف دو اجلاسوں میں شرکت کی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ میں قانون سازی کا عمل سست روی کا شکار رہا، قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل میں تاخیر سے اسمبلی کی کارکردگی متاثر ہوئی۔

اجلاس میں شہریوں کی رسائی پر پابندیوں بھی کارکردگی پر اثر انداز ہوئی۔فافن رپورٹ میں کہا گیا کہ ایوان میں اب بھی 26 ارکان کی کمی ہے، مجموعی طور پر ایوان نے 66 گھنٹے اور 33 منٹ پر محیط 23 اجلاس منعقد کئے۔ رپورٹ کے مطابق اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے 84 فیصد کارروائی کی صدارت کی، پوائنٹس آف آرڈر نے پلینری کے 30 فیصد وقت کا استعمال کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔