اسلام آباد(سب نیوز )پاکستان کے دورے پر آئی سعودی فٹ بال کے سٹار کھلاڑی سالم الدوسری نے پاکستانی پرستار بچے کی خواہش پوری کر دی۔سعودی سٹار فٹ بالر نے پاکستانی بچے سے ملاقات کی اور اس کو اپنی دستخط شدہ شرٹ بھی تحفے میں دی۔سعودی سفارتخانے کے پریس اتارشی ڈاکٹر نائف التوابی کی جانب سے ایکس پر بچے کی ملاقات کی خواہش اور پھر سٹار کھلاڑی سے نجی ہوٹل میں ہونے والی ملاقات کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔
سعودی سٹار فٹ بالر سالم الدوسری نے پاکستانی پرستار بچے کی خواہش پوری کر دی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
